تازہ ترین
پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 لیویز اہلکار شہید

پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 لیویز اہلکار شہید

کوئٹہ: (14ستمبر 2018) کوئٹہ میں پشین بائی پاس پر بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین لیویز اہلکار شہید ہوگئے ہیں، دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر برشور محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی کے قریب ہوا جو موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین لیویز اہلکار شہید جب کہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے،دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کردیا جب کہ لیویز نے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، اس کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے،دھماکے کے بعد قریبی اسپتال میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ پشین بائی پاس کو آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ:پشین روڈ پر بم دھماکہ،15افراد جاں بحق

آپریشن ردالفساد: پشاور،ڈیرہ بگٹی، کاہان،پشین میں3دہشتگردہلاک، 13گرفتار

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top