تازہ ترین
پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق

لاہور:(09 فروری 2019) پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چھانگا مانگا کے جمبر روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر ماری، جس کے باعث کار گہری کھائی میں گرگئی، حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

شیخوپورہ کے لاہور روڈ پر دو بسوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پچیس افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال کیا۔

چونیاں کے حجرہ روڈ چھینہ پر تین موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top