تازہ ترین
سرگودھا: کار حادثے میں 3 افراد جاں بحق

سرگودھا: کار حادثے میں 3 افراد جاں بحق

سرگودھا :(12 جنوری 2019) سرگودھا میں کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ پر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی ہے۔ حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق دو جوان بھائیوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top