تازہ ترین
سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی پہلی برسی پر اعزازی سکہ جاری

سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی پہلی برسی پر اعزازی سکہ جاری

لندن:(14 مارچ 2019) معروف برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا ہے۔

دوسری جانب تاریخ کے ممتاز سائنسداں اور ماہرِ کونیات اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے۔ یہ سکہ حکومتِ برطانیہ کی جانب سے ان کی پہلی برسی کے موقع پر 14 مارچ کو جاری کیا ہے۔

نیا چمک دار سکہ انتہائی خوبصورت ہے جسے برطانیہ کی ممتاز ڈیزائنر ایڈوینا ایلس نے ڈیزائن کیا ہے۔ سکے کی پشت پر اسٹیفن ہاکنگ کا نام درج ہے اور اس کے اوپر ہاکنگ کی مشہور مساوات درج ہے جو بلیک ہول میں اینٹروپی کو ظاہر کرتی ہے یعنی بلیک ہول کے اندر انتشار بڑھتا چلاجاتا ہے۔ سب سے نیچے بلیک ہول کو نہایت خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے جو بتدریج پھیل رہا ہے۔

اسٹیفن ہاکنگ انیس سو تریسٹھ میں 22 برس کی عمر میں جب انہیں موٹر نیورون کا مرض لاحق ہوا تو اس وقت طبی ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ صرف چند ماہ ہی زندہ رہ سکیں گے۔اس بیماری کے شکار صرف پانچ فیصد لوگ بھی مرض کی تشخیص کے بعد ایک دہائی سے زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکے۔ زیادہ تر لوگ اس بیماری کی تشخیص کے چند سالوں کے اندر اندر مر جاتے ہیں۔

گذشتہ برس 14 مارچ کو اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال 76 برس کی عمر میں ہوا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top