تازہ ترین
تھرپارکر: مزید دو بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے

تھرپارکر: مزید دو بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے

تھرپارکر: (11 فروری 2019) سول اسپتال مٹھی میں مختلف امراض اور غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے دم توڑ گئے ہیں۔

ضلع تھرپارکر جہاں بھوک اور بدحالی نے ڈیرہ ڈال لیا ہے، غذائی قلت کے باعث مختلف امراض کا شکار بچوں کے ضلع کے مختلف اسپتالوں میں لایا جاتا ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں وبائی امراض اور غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے انتقال کرگئے ہیں۔ رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے جبکہ رواں سال اب تک نواسی بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top