تازہ ترین
سفارتی کشیدگی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک 2 مذاکرات جاری، ذرائع

سفارتی کشیدگی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک 2 مذاکرات جاری، ذرائع

اسلام آباد: (19 مارچ 2018) پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی کم کرانے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر قومی سلامتی جبکہ بھارت کی جانب سے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ذرائع کے مطابق ٹریک ٹو مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے پندرہ پندرہ ارکان موجود ہیں، جن میں ریٹائرڈ سفارت کار، ریٹائرڈ فوجی افسران اور صحافی شامل ہیں، ٹریک ٹو مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کررہے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے ان کے ہم منصب اپنی ارکان سمیت موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹریک ٹو مذاکرات میں حکومت کی باضابطہ اجازت درکار نہیں ہوتی، اس کے برعکس بیک ڈور چینل ڈپلومیسی کے لئے وزیراعظم کی رضامندی درکار ہوتی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا مقصد سفارتی کشید گی کو کم کرنا ہے ۔پندرہ مارچ کو اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات سفارتکاری سے حل کیے جائیں اور قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے تاکہ موجودہ تناؤ میں کمی آسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے دہلی سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلا لیا

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر مسلسل دوسرے روز دفترخارجہ طلب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top