تازہ ترین
سعودی عرب کو علم ہے خاشقجی کو کس نے قتل کیا ہے، طیب اردوان

سعودی عرب کو علم ہے خاشقجی کو کس نے قتل کیا ہے، طیب اردوان

انقرہ: (11 نومبر 2018) ترکی نے مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے آخری وقت کی ریکارڈنگز امریکا اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو فراہم کردیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت سے متعلق آڈیو ریکارڈنگز امریکا، سعودی عرب، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو مہیا کی ہیں۔ ترک صدر نے اپنے مؤقف کو ایک بار پھر دہرایا کہ سعودی عرب جانتا ہے کہ جمال خاشقجی کو کس نے ہلاک کیا ہے۔

فرانس میں جنگ عظیم اول کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کیلئے روانگی کے وقت طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ان ممالک کو خاشقجی کی موت سے متعلق ریکارڈنگز دے دی ہیں۔سعودیہ جانتا ہے کہ خاشقجی کا قاتل اس پندرہ رکنی گروہ کا حصہ ہے جو اس کی موت سے چند گھنٹے قبل سعودی عرب سے ترکی آیاتھا، جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی جمال خشوگی خطرناک انتہا پسند تھا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

جمال خشوگی کے قتل کا حکم سعودی حکام نے دیا، ترک صدر کا دعویٰ

Comments are closed.

Scroll To Top