تازہ ترین
دراز قامت شخص کو سچے پیار کا انتظار

دراز قامت شخص کو سچے پیار کا انتظار

ملتان:(11 جنوری 2019) ملتان کے دراز قامت شخص کو اپنی دلہنیا کا اتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے آٹھ فٹ تین انچ کا ضیا ارشد کو لمبے قد کی وجہ سے عجیب سی پریشانی کا شکار ہے کیونکہ پنجابی منڈے کو اپنے جوڑ کی کوئی دلہنیا نہیں مل رہی۔

تئیس برس کے ضیا راشد کالمبا قد ان کی مشکل بن گیا ہے۔ ملتانی نوجوان کو تلاش ہے ایسی دوشیزہ کی ۔ جو ان کے اس دراز قد کی بنا پر ان سے میچ کرجائے۔

ملتانی نوجوان جہاں خود اپنے لمبے قد کے اعتبار سے اپنے لیے دلہنیا تلاش کررہے ہیں وہیں ان کے والدین بھی اسی جسجتو میں مصروف ہیں کہ آٹھ فٹ تین انچ کے بیٹے کے لیے کوئی بہو مل جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top