تازہ ترین
طالبان ہتھیارپھینک کرافغان عمل میں شامل ہوجائیں،امریکی کمانڈر

طالبان ہتھیارپھینک کرافغان عمل میں شامل ہوجائیں،امریکی کمانڈر

کابل:(24اگست،2017) افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈرجنرل نکلسن نے کہا ہےکہ طالبان افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے اوران پرزوردیاہے کہ وہ ہتھیارپھینک دیں اورافغان امن میں شامل ہوجائیں۔

امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےدعوی کیا ہے کہ طالبان اغواء اور قتل جیسی مجرمانہ سرگرمیاں کررہے ہیں۔

امریکی کمانڈر کا کہناتھا کہ نیٹو اور امریکی افواج دہشتگردوں کے خلاف افغان فورسزکےساتھ کھڑی ہیں۔

جنرل نکلسن کا دعوٰی تھا کہ ہم افغانستان میں ناکام نہیں ہونگے، خطے میں امن سے ہمارا تحفظ منسلک ہے۔افغانستان میں کارروائی جاری رکھی جائےگی اورطالبان کوشکست دی جائے گا۔

کمانڈر نے طالبان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہےطالبان ہتھیار ڈال کر افغان امن میں شامل ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیے:

چین کے بعد روس بھی پاکستان کے حق میں بول پڑا

چین کا امریکہ سے افغانستان میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دینے کا مطالبہ

Comments are closed.

Scroll To Top