تازہ ترین
طالبان اور امریکا کے مذاکرات 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے

طالبان اور امریکا کے مذاکرات 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد: (13 فروری 2019) افغان امن عمل کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت پاکستان کی باضابطہ دعوت پر امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور اٹھارہ فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے مذاکرات کے نئے مرحلے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات اٹھارہ فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ یہ ملاقات حکومت پاکستان کی جانب سے باضابطہ دعوت پر ہورہی ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان کی مذاکراتی ٹیم وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات، افغان مہاجرین اور تاجروں سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق معاہدے کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان پچیس فروری کو دوحہ قطر میں بھی مذاکرات ہوں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top