تازہ ترین
ملتان: سوائن فلو کی وباء میں شدت،وزیر اعلی کاجنگی بنیادوں پر کام کرنے کا حکم

ملتان: سوائن فلو کی وباء میں شدت،وزیر اعلی کاجنگی بنیادوں پر کام کرنے کا حکم

ملتان(3جنوری،2018)ملتان میں سوائن فلو کی وباء شدت اختیار کرنے لگی ہے جہاں متاثرہ مریضوں میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی مطابق ایک ماہ میں28 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے12 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مرض سے بچاؤ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کا حکم دیاہے۔ ان کاکہناہے کہ غفلت کی گنجائش نہیں اداروں کو چوکس رہ کر ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔دوسری طرف محکمہ صحت نے بتایاہے کہ موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کےلیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت 600 سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔وزارت نے آگاہ کیاہے کہ موسمی انفلوئنزہ کی بچاؤ کی ادویات وافر مقدار میں نشتر اسپتال میں موجود ہیں۔

صحت کی وزارت نے بتایا ابتک یہ بیماری 12 لوگوں کی زندگیاں  نگل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سوائن فلو کا عفریت انسانی جانیں نگلنے لگا,میپکو ایس ڈی او طاہرصدیق بھی شکار

جنوبی پنجاب میں سوائن فلو سے ہونیوالی ہلاکتیں 12 ہوگئیں

Comments are closed.

Scroll To Top