تازہ ترین
لوئردیر: دسمبر میں معطل کی جانے والی انسداد پولیو مہم کا آج پھر آغاز

لوئردیر: دسمبر میں معطل کی جانے والی انسداد پولیو مہم کا آج پھر آغاز

پشاور(04جنوری ،2018)دسمبر کے وسط میں لوئر دیر میں معطل کی جانے والی انسداد پولیو مہم آج سے ایک بار پھر شروع ہو گی۔

معطل کی جانے والی مہم کے دوران رہ جانے والے87 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران 2 لاکھ 32 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف تھا۔ضلع دیر کی انتظامیہ نے علاقے میں جاری پولیو مہم گزشتہ سال 18دسمبر کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دی تھی۔ جس دن پولیو مہم معطل کی گئ اس سے قبل دو روز مہم جاری رہی تھی جبکہ تیسرے چوتھے دن کے لیے مہم ملتوی کی گئی تھی۔

  • یہ بھی پڑھیے:

انتخابی عمل سے پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ

ضلع دیر:پولیو مہم سیکور ٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top