تازہ ترین
خاتون کے پیٹ میں سرجری کے اسپنچ6سال بعد نکال دیے گئے

خاتون کے پیٹ میں سرجری کے اسپنچ6سال بعد نکال دیے گئے

ٹوکیو(22فروری،2018)جاپان میں ایک خاتون کے پیٹ میں سرجری کے اسپنچ6سال بعد نکال دیے گئے ۔

جاپان میں 42سالہ خاتون پیٹ پھولنے کی شکایت پراسپتال پہنچی اور اس کے معائنوں اور ٹیسٹ کےبعد انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں سرجری کے اسپنچ موجودہے۔

جاپانی خاتون کے دوآپریشن ہوئے تھے ایک 6سال قبل اور دوسرا 9سال قبل۔اوریہ آپریشن اسی اسپتال میں ہوئے تھے جہاں وہ پیٹ پھولنے کی شکایت لے کر آئی تھی ۔اس بارے میں نہیں پتاچل سکاکہ خاتون کےپیٹ میں اسپنچ کس آپریشن میں رہے تھے 9 یا 6سال قبل اور نہ ہی کسی ڈاکٹر نے اس کی ذمے داری قبول کی۔ خیال یہی ہے کہ اس کے پیٹ میں اسپنچ چھ سال قبل والی سرجری میں رہاہوگا۔

خاتون پیٹ سے اسپنچ نکالے جانے کے بعد بالکل ٹھیک ہے۔

جاپان میں سارے تونہیں متعدد اسپتال آپریشن کے بعدزخموں کو بندکرنے سے قبل جسم کامعائنہ کرتے ہیں کہ کوئی چیز مریض کے جسم میں تورہ نہیں گئی۔

امریکا میں بھی سرجری یا آپریشن کے بعد آلات جراہی یا دیگر چیزیں مریضوں کے پیٹ میں رہ جاتی ہیں۔ اور سالانہ کی بنیاد پر ساڑھے چارسے ساڑھے پانچ ہزارایسے کیسس سامنے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

دنیا کا سب سے بڑاپیزا جس کی پیمائش 72 انچ ہے

پوجا کرنے کیلئے 3 ماہ کی بچی کا بلیدان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top