تازہ ترین
قتل کا ملزم عبوری ضمانت مسترد ہونے پر فرار

قتل کا ملزم عبوری ضمانت مسترد ہونے پر فرار

کراچی:(14 مارچ 2019) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قتل کا ملزم عبوری ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہوگیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ملزم کی سات سال تک عبوری ضمانت رہنا میرے لیے دھچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قتل کیس کی سماعت کی،اس دوران سات سال سے عبوری ضمانت پر رہنے والے ملزم پیر ارشاد کی ضمانت مسترد کر دی گئی تاہم ملزم عدالت سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

اس سے قبل دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کا مقتول سے زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا ، جبکہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 2012 میں ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیا،اور ملزم کیخلاف تھانہ حیدر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

بعد ازاں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قتل کیس میں ملزم کو اتنا عرصہ عبوری ضمانت پر رکھنے کا کوئی جواز نہیں ، سندھ ہائیکورٹ میں 2012 میں ضمانت کی درخواست دائر ہوئی ، جس کا فیصلہ دو ہزار سترہ میں ہوا،سندھ ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت پر 5 سال بعد فیصلہ جاری کیا،ملزم کاسات سال تک عبوری ضمانت پر رہنا میرے لیے دھچکا ہے،اتنے لمبے عرصے تک عبوری ضمانت پر رہنے کا کوئی جواز دے سکتا ہے؟، سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کو بھی پیغام جانا چاہیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top