تازہ ترین
کوئٹہ:نوجوان اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ:نوجوان اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ: (24ستمبر،2017) وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثنا ءاللہ زہری نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اس لیے کے نوجوان نسل نے پاکستان اور بلوچستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

کوئٹہ میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلباءاور طالبات میں  لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اپنے خطاب میں کہا کہ پرامن اور پڑھا لکھا بلوچستان ہمارا وژن ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ثناءاللہ زہری نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ مثبت سیاست میں حصہ لیں اورمنفی سیاست سے گریز کریں۔

انھوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں امن بحال ہو چکا ہے،بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہےجبکہ ہر شعبے میں جدت اور ترقی لا رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ 2013 اور آج کے بلوچستان میں بہت فرق ہےجبکہ  ہم لاہور اور اسلام اباد سے بھی زیادہ اچھے موٹر ویز بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

سانحہ کوئٹہ کے باوجود حوصلے بلند ہیں، وزیراعلی بلوچستان

ملک کوغیرمستحکم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے،وزیراعلی بلوچستان

ملک دشمنوں کورا اور این ڈی ایس سےفنڈنگ ہوتی ہے، ثناء اللہ زہری

Comments are closed.

Scroll To Top