تازہ ترین
فیصل آباد: طالب علم کی ہلاکت پر ساتھی مشتعل، 6 بسیں جلاڈالی

فیصل آباد: طالب علم کی ہلاکت پر ساتھی مشتعل، 6 بسیں جلاڈالی

فیصل آباد : (22ستمبر،2017) لاری اڈہ کے قریب اسلامیہ کالج کے ایک طالبعلم کو بس نے کچل دیا جس کے بعد طلبہ مشتعل ہوگئے اور پورے شہر میں شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے 6 بسوں کو بھی آگ لگادی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق آج صبح لاری اڈہ کے قریب ایک بس نے اسلامیہ کالج کے طالبعلم کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،مقتول طالب علم کی شاخت حیدر کے نام سے کی گئی، جو بارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔

ساتھی کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی اسلامیہ کالج کے طلبا مشتعل ہوگئے اور انہوں نے جامعہ چشتیہ چوک میں احتجاج کیا، احتجاج کے دوران مشتعل طلبا نے ساتھی کو کچلنے والی بس کو آگ لگادی، بعد ازاں طلبا نے اسلامیہ کالج کے سامنے تین اورجامعہ چشتیہ چوک پر مزید دو بسوں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائنر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا نے ان پر بھی پتھراؤ کردیا۔

سرگودھا روڈ پرطلبا کے شدید احتجاج اور پتھراؤ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک بھی معطل ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس نے طلبا سے مذاکرت کیے اور بس ڈرائیور کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ، جس کے بعد طلبا منتشر ہوگئے اور فائربریگیڈ کے عملے نے نذر آتش کی جانے والی بس کی آگ بجھا دی۔

یہ بھی پڑھئے

فیصل آباد: رشید چوک پر بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی

فیصل آباد: فیض آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی

 

Comments are closed.

Scroll To Top