تازہ ترین
ورلڈ ٹی 20 کوالیفائرز، افغان ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 14رنزسے شکست

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائرز، افغان ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 14رنزسے شکست

افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالی فائرز کے دوسرے میچ میں چودہ رنز سے شکست دیدی۔ افغان ٹیم کی جانب سے محمد شہزاد اکسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ناگپور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے دوسرے میچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد افغان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستر رنز بنائے، جبکہ افغان بلے باز محمد شہزاد اکسٹھ اور کپتان اصغر استانگ زئی پچپن رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب ہدف کا تعاقب شاندار انداز میں کیا گیا اور اسکوٹش اوپنرز نے پہلی وکٹ پر چوراسی رنز کی شراکت قائم کی۔ مگر اسکوٹش بلے باز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھپن رنز ہی بناسکے۔ جارج مونسے اکتالیس، کائل کوئٹزر چالیس اور میٹ میکہین چھتیس رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ افغانستان کے راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top