تازہ ترین
ورلڈکپ:آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے زیر کرلیا

ورلڈکپ:آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے زیر کرلیا

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی، مچل اسٹاک کو چار وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہوبارٹ میں ورلڈکپ گروپ اے میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ آسٹریلوی بولرزنے اسکاٹ لینڈ کو پچیس اعشاریہ چاراوورز میں ایک سو تیس رنزپرٹھکانے لگادیا۔ چارکھلاڑی کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا کےمچل اسٹارک نےچار اورپیٹ کمنزنے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ایک سواکتیس رنزہدف کے تعاقب میں کپتان مائیکل کلارک نے ایرون فنچ کے ساتھ اننگ آغاز کیا۔ فنچ صرف بیس رنزبناسکے۔ کلارک اورشین واٹسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اٹھاون رنزبنائے۔ واٹسن چوبیس اور کلارک سینتالیس رنزبناکر آوٹ ہوئے۔ جس کے بعد بارش کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کھیل رکا رہا۔ دوبارہ کھیل شروع ہونے پرآسٹریلیا نے مطلوبہ انتالیس رنز دواوورز میں بنالئے۔ اورپندرہ اعشاریہ دواوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پرہدف عبور کرلیا۔ آسٹریلیا نے سات وکٹوں کی فتح سےگروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ چاروکٹیں لینے والے مچل اسٹارک کومین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top