تازہ ترین
پاناما پیپرز میں جن کے نام ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے،قمرالزمان کائرہ

پاناما پیپرز میں جن کے نام ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے،قمرالزمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے ترجمان قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز میں جن کے نام آئے ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے، جبکہ ٹی او آرز پر مزید مشاورت کل مکمل کرلی جائے گی۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی او آرز قابل قبول نہیں، کیونکہ وزیراعظم پاناما پیپرز کے بعد اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پرایسا جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے، جس میں اپوزیشن کی مشاورت شامل ہو۔ انکا کہنا تھا کہ اجلاس میں چھ جماعتوں کے رہنماوں نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، جبکہ اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے پر کچھ وقت مانگا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top