تازہ ترین
محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں

محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی حثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔حلف برداری کی تقریب سری نگر کے راج بھوون میں منعقد کی گئی، جہان محبوبہ مفتی سے گورنر اے ووہرہ نےعہدے کا حلف لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے انتقال کے بعد گزشتہ تین ماہ سے گورنر راج قائم تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top