تازہ ترین
عدالت نے ثبوت کے طورپر پیش کی گئی تینوں کتابیں ردی میں پھینک دیں، خرم دستگیر

عدالت نے ثبوت کے طورپر پیش کی گئی تینوں کتابیں ردی میں پھینک دیں، خرم دستگیر

وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے سی پیک منصوبہ آٹھ ماہ تاخیرکاشکارہوا۔ الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت نہیں ہیں، جبکہ عدالت نے ثبوت کےطورپر پیش کی گئی تینوں کتابیں ردی میں پھینک دیں ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماء خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستانی قوم سے جھوٹ بول کر سات ماہ سے گمراہ کر رکھا ہے، جبکہ منی لانڈرنگ، قرضے معاف ، کک بیکس کے الزمات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کو احتساب کےلیے پیش کیا ہے، جبکہ پاکستان نے بہت قربانیوں کے بعد امن حاصل کیاہے۔ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے اندھیروں سے نکالناہے اور معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عدالت میں یوٹرن لے لیا ہے۔ عمران خان عدالتی کارروائی پر خودہی فیصلے دیتے ہیں لیکن عدالت میں ایک پیشی کی بنیادپرفیصلےنہیں ہوتے۔

Comments are closed.

Scroll To Top