تازہ ترین
بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب کا رخ موڑنے کی سازش

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب کا رخ موڑنے کی سازش

بھارت نے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبی جارحیت شروع کردی، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دریائے چناب کا رخ موڑنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا رخ موڑنے کا اعلان کردیا۔ جس کے باعث پاکستان کو آئندہ سالوں میں خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے انیس سو اٹہتر میں دریائے چناب پر سلال ڈیم بنانے کی کوشش سے لیکرمقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر ڈیم کی تشکیل کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ انیس سو چوراسی میں وولر بیراج کی تعمیر، تربھل نیوی گیشن کے متنازعہ منصوبہ اور دریائے جہلم پر کشن گنگا ڈیم سمیت دوہزار آٹھ میں چناپ کے بہاؤ کو کم کرکے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کرنے کی مزموم کوشش کرچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کی آبی دہشتگردی کا مقصد پاکستان کو مسئلہ کشمیر عالمی فورم پر اٹھانے سے روکنا ہے،تاکہ بھارت اپنے عزائم کو عملہ جامہ پہنا سکے۔

Comments are closed.

Scroll To Top