تازہ ترین
بھارت میں سمندری طوفان پیتھائی سے ایک شخص ہلاک

بھارت میں سمندری طوفان پیتھائی سے ایک شخص ہلاک

نیو دہلی: (18 دسمبر 2018) بھارت میں سمندری طوفان پیھتائی نے ایک شخص کی جان لے لی۔ بھارتی کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشیں اور تیز ہوائیں چلناشروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نےبدھ تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی ریاست اندھراپردیش، چیتیش گڑھ، جھاڑکنڈ، مغرب بنگال، آسام، مانی پور، بہار، میں تیزہوائیں اورطوفانی بارشیں شروع ہوگئیں۔ پچیاسی سے نوے کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تیزہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ سات مچھیرے بھی لاپتہ ہوگئے۔ حکام نےبیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر انخلا کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نےآئندہ بارہ گھنٹوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ بیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر انخلا کا حکم جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں سمندری طوفان پینتھائی کا خطرہ

ترکی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

Comments are closed.

Scroll To Top