تازہ ترین
لاہور: نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

لاہور: نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

لاہور: (13 ستمبر 2017) لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔ چوبیس سالہ بینیش ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جارہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عصمت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کے بلاک کے قریب نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے باعث لڑکی کا نو فیصد چہرہ اور تیس فیصد جسم جھلس گیا ہے چوبیس سالہ بینیش ڈیفنس میں ایک کلینک پر کام کرتی ہے اور چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ عصمت نامی ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔

لڑکی کو تشویشناک حالت میں میواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عصمت کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گھر سے بھاگے ہوئے 9 بچوں کو تحویل میں لے لیا

کراچی: پولیس مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، دیگر کارروائیوں میں متعدد گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top