تازہ ترین
ترکی کا روس سے طیارہ شکن میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ

ترکی کا روس سے طیارہ شکن میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ

انقرہ: (13 ستمبر 2017) ترکی نے روس سے طیارہ شکن میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کیاہے۔ترک صدر صدر طیب اردوان نےکہاہے کہ کوئی کچھ بھی کہے ترکی روس سے ڈھائی ارب ڈالرز کا دفاعی نظام ضرور حاصل کرےگا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ روس سے خریدے گئے ایس فور ہنڈریڈ میزائل سسٹم کی خریداری سے ترکی کی دفاعی قوت میں اضافہ ہوگا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے ڈھائی ارب ڈالرکے میزائلوں کی ابتدائی قیمت کی ادائیگی بھی کردی ہے۔

جدید نظام سے منسلک میزائل چارسوکلومیٹر فاصلے تک بیک وقت اسی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایس فور ہنڈریڈ میزائل سسٹم کو کامیاب دفاعی نظام سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب، ترکی، برطانیہ، فرانس اور اسرائیل کی امریکی حملے کی حمایت، روس کی مذمت

 

ترکی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 روسیوں سمیت 5 افراد ہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top