تازہ ترین
کراچی : ایس ایس پی ملیر راؤانوار نےمیرےبیٹے کو اغوا کیا، مقدمہ درج کیاجائے، نیازکھوسہ

کراچی : ایس ایس پی ملیر راؤانوار نےمیرےبیٹے کو اغوا کیا، مقدمہ درج کیاجائے، نیازکھوسہ

کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سابق ایس ایس پی نیاز کھوسہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست کی سماعت پانچ اپریل کو ہوگی۔

درخواست گزار نیاز کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ اٹھائیس مارچ کو وہ اوران کا بیٹا مہراب خان ،حیدرآباد سے کراچی آرہے تھے کہ پولیس اہلکار گاڑی روک کر ان کے بیٹےکو ساتھ لے گئے۔نیاز کھوسہ نےبتایاکہ راؤ انوار نے جاتے ہوئے ڈرائیور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔راؤانوار نے ان کے بیٹے کو سرکاری زمین پر قبضے کی غرض سے اغواء کیا،ان کا بیٹا گزشتہ چار سال سے اینٹی انکروچمنٹ فورس میں تعینات تھا۔ درخواست گزار نےنوجوان کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top