تازہ ترین
سندھ پولیس نے واہ کینٹ سے 24 کروڑ کا اسلحہ خرید لیا

سندھ پولیس نے واہ کینٹ سے 24 کروڑ کا اسلحہ خرید لیا

کراچی: (17 جولائی 2017) سندھ پولیس نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے نئے ہتھیار خرید لیے۔ خریدے گئے اسلحے کی مالیت چوبیس کروڑ بتیس لاکھ روپے ہے۔

سندھ پولیس نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے نئے ہتھیار خرید لیے۔ ہتھیاروں میں پچیس اسنائپر رائفلز اور مختلف بور کے پیسنٹھ لاکھ کارتوس شامل ہیں۔ تمام تر اسلحہ اور ایمونیشن واہ کینٹ سے خریدا گیا۔ ہتھیار اور خریدی گئیں گولیوں کی مالیت چوبیس کروڑ بتیس لاکھ روپے ہے۔

خریدی گئی ایک اسنائپر رائفل کی قیمت تین لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کلاشنکوف کی ایک گولی کی قیمت انتیس روپے، نائن ایم ایم پستول کی گولی کی قیمت تیس روپے بتائی گئی ہے۔ ایم پی فائیو کی گولی کی قیمت تیس روپے جبکہ ریپیٹر کے کارتوس کی قیمت تینتالیس روپے بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ پولیس کے بڑے عہدوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات صوبائی وزیر داخلہ کے حوالے

سندھ پولیس کرپشن کیس: ملزمان پر 26 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top