تازہ ترین
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات

اسلام آباد: (14 ستمبر 2017) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کی ملاقات میں نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ موجودہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری رواں سال کے آخر تک اپنے عہدے سے ریٹائرہورہے ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو یقین دلایا کہ حکومت نئے چیئرمین نیب کے تقرر میں تمام قانونی تقاضے پورے کرےگی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹرمپ کی افغان پالیسی ناکام ہوگی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

جی ایس پلس میں درجے کی بہتری سے پاکستانی معیشت بہترہوئی: وزیراعظم

Comments are closed.

Scroll To Top