تازہ ترین
کراچی: شبیرابوطالب 2 روزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

کراچی: شبیرابوطالب 2 روزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

کراچی کی مقامی عدالت نے مذہبی جماعت کے رہنما اور معروف ٹی وی اینکر شبیر ابوطالب کو ہنڈی کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ملزم شبیرابوطالب پر آٹھ سو ملین روپے کے حوالہ ہنڈی کا الزام ہے۔ ملزم کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا ،ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ انیس سوسینتالیس اور پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top