تازہ ترین
کراچی: رشید گوڈیل حملہ کیس کی تحقیقات میں پیشرفت

کراچی: رشید گوڈیل حملہ کیس کی تحقیقات میں پیشرفت

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی رینجرز پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کی الگ الگ تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ راجا عمر خطاب نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی اور سائلنسر لگے پستول کا استعمال کیا گیا۔

ایم کیو ایم کےرہنمارشید گوڈیل پر حملےکی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ کراچی پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں حملہ آوروں کی تعداد دو سے زائد ظاہر کی گئی تھی لیکن راجا عمر خطاب کے مطابق حملہ کرنے والے ملزمان کی تعدار دو تھی جو ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ملزمان نےچلتی گاڑی پربائیں جانب سےسائلنسرلگے پستول سے فائرنگ کی گاڑی کے شیشے کالے ہونےاورسائلنسر کی وجہ سے ڈرائیور کوگولیاں چلنےکا پتہ ہی نہیں چل سکا۔

دوسری جانب رشیدگوڈیل کی گاڑی سےفنگرپرنٹس حاصل کرنےکےاورفرانزک جانچ مکمل کرنےکےبعدتھانے منتقل کردیاہے جبکہ کراچی
پولیس چیف نےحملہ آوروں کی شناخت میں مدددینےوالےکے لیئے پچاس لاکھ روپےانعام کااعلان کیاہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top