تازہ ترین
پاکستان میں دہشتگردی، بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں، وزیردفاعی پیداوار

پاکستان میں دہشتگردی، بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں، وزیردفاعی پیداوار

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کاکہناہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد موجوہیں، رشید گوڈیل پر حملے میں بھی را ملوث ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ سیمینارکے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرکاکہناتھاکہ کراچی میں جاری آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گااوراس حوالے سے کوئی دباؤبرداشت نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ بھارت جان لے کہ ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

راناتنویرحسین کاکہناتھاکہ صوبائی وزیرداخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پردہشت گردی میں کون ملوث ہے اس  بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے،  تاہم واقعے کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top