تازہ ترین
نیب میرے خلاف ثبوت عوام کے سامنے پیش کرے، رانا مشہود

نیب میرے خلاف ثبوت عوام کے سامنے پیش کرے، رانا مشہود

وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود نے نیب کےخلاف طبل جنگ بجا دیا۔ کہتے ہیں نیب نے جو جنگ ان کے خلاف شروع کی  ہے وہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔  بہت ہو چکا،ان کے خلاف جو ثبوت ہیں،نیب انہیں عوام کے سامنے پیش کرے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے جامعہ پنجاب میں منعقدہ تین روزہ کتب میلے کے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رانا مشہود میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے نیب پر خوب برسے انہوں کہا کہ نیب نے ان کی سیاسی شخصیت کو مجروح کرنے کی انتہا کردی۔ اب وہ چپ نہیں بیٹھیں گے۔ پندرہ روز میں چئیرمین نے لکھے تیسرے خط کا بھی جواب نہ دیا تو عدالت میں جائیں گے۔

رانا مشہود نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے  اب وہ لندن میں دھرنا دیں جہاں ان کے یہودی امیدوار کو شکست ہوئی ہے۔  صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ای لرننگ پروگرام کے تحت اسکولز کی سطح پر بچوں میں  کتب بینی کے عادت کو پروان چڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top