تازہ ترین
ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں روکی جائیں، رابطہ کمیٹی

ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں روکی جائیں، رابطہ کمیٹی

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریاں فوری طور پر روکی جائیں۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تواسمبلیوں میں واپس جانے کا کوئی امکان نہیں۔

خورشدبیگم میموریل ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ استعفوں کے باوجود ایم کیوایم پرمظالم جاری ہیں۔ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کےکارکنان کوقتل کیاجارہاہے اور کسی بھی سطح پرایم کیوایم کی آواز نہیں سنی جارہی۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ کارکنوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے۔ کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے بصورت دیگر ایسے حالات میں اسمبلیوں میں واپس جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top