تازہ ترین
کراچی: پولیس مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، دیگر کارروائیوں میں متعدد گرفتار

کراچی: پولیس مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، دیگر کارروائیوں میں متعدد گرفتار

کراچی: (12 ستمبر 2017) کراچی کےعلاقے اسٹیل ٹاؤن میں چھاپے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔ لیاری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے کونسلر کوشدید زخمی کردیا۔ بلوچ کالونی سے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد دھرلیے گئے۔ رشیدآباد سےگٹکا فروخت کرنے والے دو ملزمان پکڑے گئے۔

ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد کے مطابق پہلے سے گرفتار دہشتگرد عبدالمالک عرف حاجی کی نشاندھی پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران دہشتگرد کے ساتھیوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گرفتار دہشتگرد عبدالمالک ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سےایک اوردہشتگردماراگیا جبکہ تین اغواکارفرار ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے مغوی مسعود کی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ مغوی مسعود کو پہلے ہی بازیاب کرا لیا گیا تھا۔

لیاری کے علاقے کمہارواڑہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کونسلر یو سی تیرہ کامران نور شدید زخمی ہوگئے۔ بلوچ کالونی پولیس نے دادا بھائی ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ رشید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کر کے چارسو پیکٹ گٹکا برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی :جہانگیر آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ،دو اہلکارزخمی

سیالکوٹ:پولیس اہلکارکا خاتون پر تشدد، ڈی پی او کاابتک کی خبرکانوٹس

Comments are closed.

Scroll To Top