تازہ ترین
یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 7 روپے کمی کا امکان

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 7 روپے کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار سے سات روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل کم ہوکر گذشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ امکان ہے کہ اگست کے آخر تک یہ قیمتیں مزید نیچے آجائیں گی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں چھ روپے پندرہ پیسے، لائٹ ڈیزل پانچ روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے تیس پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر چار روپے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں سات روپے فی لٹر تک کمی کئے جانے کا امکان ہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top