تازہ ترین
دہشتگردی کیخلاف پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، ٹم کین

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، ٹم کین

واشنگٹن: (12 ستمبر 2017) امریکی سینیٹر ٹم کین نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

واشنگٹن میں نائن الیون کے حوالے سے تقریب کے بعد اب تک سے خصوصی گفتگو میں امریکن سینیٹر ٹم کین کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے اور امریکا پاکستانی افواج کیساتھ ملکر خطے میں امن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔ ہم پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

سینیٹر ٹم کین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان امریکا کیساتھ ملکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں ناکامی کا ذمے دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا گیا، امریکی سفیر

ہلیری کلنٹن نےٹم کین کوڈیموکریٹک نائب صدارتی امیدوارنامزدکردیا

Comments are closed.

Scroll To Top