تازہ ترین
واشنگٹن: پاکستان افغانستان کی مدد کرنا چاہتا ہے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: پاکستان افغانستان کی مدد کرنا چاہتا ہے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: (27 جولائی 2017) امریکا میں پاکستان کےسفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ بھائی کی کھلے ہاتھوں سے مدد کرنا چاہتا ہے۔ افغانستان میں سیکیورٹی اور استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز سے خطاب میں کہا کہ پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے افغانستان میں ہونے والے اندرونی حملوں کا بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگانا درست نہیں۔ افغانستان میں موجود دہشتگرد دونوں ملکوں کے حملوں میں ملوث ہیں۔ افغانستان میں امن سے ہی خطے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی امن کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کی ہر کوشش میں پیش پیش ہے اور کھلے ہاتھوں سے اپنے ہمسایہ ملک کی مدد کرناچاہتا ہے۔ انہوں نے کہا بارڈر منیجمنٹ سے دہشتگردی پر قابو پانے پر مدد ملے گی۔

اعزاز چوہدری نے پاکستان اور امریکہ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے جبکہ امریکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ اس وقت پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے سے ملک میں معاشی ترقی کا انقلاب آیا ہے۔ امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے جبکہ پاکستان کے معاشی اعشاریہ مثبت ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں،اعزاز چوہدری

پاک امریکا تعلقات مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں،اعزاز چوہدری

Comments are closed.

Scroll To Top