تازہ ترین
بجلی بندش سے نیومری پتریاٹہ کیبل کار2 گھنٹے تک فضا میں معلق رہی

بجلی بندش سے نیومری پتریاٹہ کیبل کار2 گھنٹے تک فضا میں معلق رہی

مری میں بجلی کی بندش سے کیبل کارفضا میں معلق رہی جس کے باعث سو سے زائد سیاح دو گھنٹے تک پھنسے رہے۔ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سےرپورٹ طلب کرلی۔

بجلی کی بندش  سےنیو مری پتریاٹہ کیبل کار  دو گھنٹے تک فضا میں معلق رہی۔ کیبل کار میں سوسے زائد سیاح موجود تھے جوشدید خوف کے عالم میں ہوا میں لٹکے رہے۔ دو گھنٹے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اورمتبادل جنریٹرکی مددسے لفٹ چلا کرسیاحوں کواتار لیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرلفٹ بند ہونے اور سیاحوں کے پھنسنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نوازشریف نےمتعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئےاستفسار کیا ہے کہ متبادل جنریٹرکا انتظام کیوں نہیں کیاگیاتھا۔ وزیراعظم نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ اگرمتبادل جنریٹرموجود تھاتو وہ کام کیوں نہیں کررہاتھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top