تازہ ترین
نئی دہلی: بھارت میں دلت ہندوؤں کی اموات میں بے پناہ اضافہ

نئی دہلی: بھارت میں دلت ہندوؤں کی اموات میں بے پناہ اضافہ

نئی دہلی: (24 ستمبر 2017) بھارت میں گائے کی اہمیت دلت ہندوؤں سے زیادہ ہوگئی۔ نئی دہلی میں دلت برادری کے ہندوؤں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے مگر ان کی سننے والا کوئی نہیں۔

بھارت میں گائےکی اہمیت ہےدلت کی نہیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں دلت شہریوں کی اموات میں بےپناہ اضافہ۔کوئی دلتوں کی داد رسی کرنےوالانہیں۔ بند نالوں کو کھولنے کا کام اور فضلے کی صفائی کی ذمہ داری دہائیوں سے دلت ہندو کرتے آرہے ہیں۔ غیر سرکاری ادارے ‘پریکسس’ کے مطابق دہلی میں سیوریج صاف کرنے والے تقریبا 100 خاکروب ہر برس ہلاک ہو جاتے ہیں۔ رواں برس جولائی اور اگست کے محض 35 دن میں 10 خاکروب ہلاک ہوئے۔

بھارت کی ایک تنظیم صفائی ملازمین تحریک کے مطابق 1993 سے اب تک تقریبا 1500 خاکروب ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں قانون کے مطابق ہاتھ سے نالے صاف کرنے والوں کو کئی طرح کا حفاظتی ساز و سامان دینا ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت میں بیشتر افراد بغیر کسی سامان کے یہ کام کرتے ہیں۔ صفائی ملازمین تحریک کے بیزواڑا ولسن کے مطابق اگر دہلی میں ایک ماہ میں دس گائیں مرجائیں تو بھارت میں تہلکہ مچ جائے مگر اسی شہر میں ایک مہینے میں دس دلت ہندو نالوں کی صفائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ جن کی موت پر افسوس کرنے والا پورے بھارت میں کوئی نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی دلتوں میں علیحدہ وطن کا مطالبہ زور پکڑ گیا

بھارت میں دلت بہنوں پر انسانیت سوز تشدد

Comments are closed.

Scroll To Top