تازہ ترین
قوم نواز شریف کی قیادت میں فیصلہ کن جنگ لڑے گی، رانا ثنا اللہ

قوم نواز شریف کی قیادت میں فیصلہ کن جنگ لڑے گی، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: ( 17 جولائی 2017) ٖوزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں قوم نواز شریف کی قیادت میں فیصلہ کن جنگ لڑےگی۔ ملک کے اندر اور باہر پاکستان مخالف سازشیں ہو رہی ہیں۔ جے آئی ٹی پوری دنیا سے ثبوت اکٹھے کرلائی، مگر قطر نہیں گئی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا نون لیگی حکومت نے عوامی وعدے پورے کیے۔ بیس سال قبل دنیا کہہ رہی تھی پاکستان ایشین ٹائیگر بنننے جارہا ہے لیکن بارہ اکتوبر نے ہمارا راستہ روک لیا۔ آج ترقی روکنے کے لیے سترہ جولائی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ دھرنا ون اور ٹو کے پیچھے ملک دشمن قوتیں ہیں۔ میاں نواز شریف کی چھتیس سالہ سیاسی زندگی میں ان پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کے معزز ججز سے درخواست کی ہے کہ مفروضوں پر مبنی جے آئی ٹی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جائے قوم نواز شریف کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رانا ثنااللہ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کنٹینر رپورٹ قرار دیدیا

جے آئی ٹی متنازع سے متنازع ہوتی جا رہی ہے، رانا ثنااللہ

Comments are closed.

Scroll To Top