تازہ ترین
نوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی ہمیں منظور نہیں، مریم نواز

نوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی ہمیں منظور نہیں، مریم نواز

لاہور: (12 ستمبر 2017) ن لیگ کی رہنما مریم نواز نےکہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ ہونےوالی زیادتی ہمیں منظور نہیں۔ پاناما کیس میں منصف خود مدعی بن گئے۔ سترہ ستمبرکوعوامی عدالت نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ غلط ثابت کرے گی۔ عوام کی عدالت کا فیصلہ سب کوماننا پڑے گا۔جس طرح مخالفین کے جلسوں میں کرسیاں خالی تھیں اسی طرح ان کے بیلٹ بکس بھی خالی ہی نکلیں گے۔

لاہور میں حلقہ این اے ایک سو بیس پر ضمنی انتخاب کی ن لیگ کی مہم زورو شورسے جاری ہے۔مریم نواز نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز الحمرا میں پروفیشنل ورکرزکنونشن سےخطاب میں مریم نوازنےکہاکہ انہیں خوشی ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کےکونےکونے میں پھیل رہی ہے۔ نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عوام کی حکمرانی کی جنگ شروع کی ہے۔ کروڑوں ووٹ لےکر منتخب ہونے والے وزیراعظم کو اقامانےنکال دیا۔ مریم نوازنےکہا کہ مسلم لیگ نون کا چاہنے والاآج نوازشریف کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ انہیں یہ نعرہ بہت پسند آیا یہ جو ہنرمند ہاتھ ہیں میاں تیرے ساتھ ہیں۔

الحمرا ہال میں پروفیشنل ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد مریم نواز ریلی کی شکل میں حلقہ این اے ایک سو بیس پہنچی۔ جہاں کارکنوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی گاڑیوں پر منوں پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مریم نواز نے سابق ایم پی اے حافظ نعمان کے ڈیرے پرانتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔جگہ جگہ ریلی کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ مریم نواز کی آمد پر کارکنوں نےآتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیا۔

مریم نواز کی قیادت میں ریلی کا آغاز یونین کونسل پینسٹھ کے علاقے اویس قرنی روڈ سے ہوا۔۔۔جو سعدی روڈ،مین اسلام پورہ بازار، نوری بلڈنگ سے ہوئی فردوس سیمینار پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جبکہ دوسری ریلی یونین کونسل چونسٹھ میں جاوید چرغہ ہاؤس سے شروع ہوئی اور ٹوکے والا چوک، مین راج گڑھ چوک، ریواز گارڈن، پریم نگر سے ہوئی ہوئی راج گڑھ چونگی پر اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ (ن) کے پروفیشنل ونگ سے مل کر بہت خوشی ہوئی: مریم نواز کا ٹوئٹ

سترہ ستمبر کو عوام کی عدالت میں حقیقی فیصلہ ہوگا: مریم نواز

Comments are closed.

Scroll To Top