تازہ ترین
کراچی: محض 4ہزار روپے کے عوض لڑکی فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی: محض 4ہزار روپے کے عوض لڑکی فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی: (14 ستمبر 2017) کراچی میں محض چار ہزار روپے میں لڑکی فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم پنجاب سے کراچی لڑکی فروخت کرنے لایا تھا۔

ابراھیم حیدری پولیس نےایک ایسےملزم کوگرفتار کیا ہے جس نے لڑکی کو محض چار ہزار روپے میں پنجاب صادق آباد سے خریدا۔ لڑکی فروخت کرنے والے ملزم نے لڑکی کو جھانسہ دیا کہ وہ اس کو پولیو ورکر کا کام دلوا دے گا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایوب نے میڈیا کو بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پولیس حکام کےمطابق محمدایوب کائنات نامی لڑکی کو پنجاب سے فروخت کرنےکراچی لایا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،33گرفتار

فورٹ عباس سے جعلی میجر گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top