تازہ ترین
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نام ایشیا کی دس دلکش خواتین میں شامل

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نام ایشیا کی دس دلکش خواتین میں شامل

پاکستانی فلم، بن روئے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ادکارہ ماہرہ خان کو ایشیا کی دس خوبصورت ترین خواتین میں شامل کر لیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کے لیے دو ہزار پندرہ کامیابیوں کا سال رہا، پاکستانی اور انڈین فلموں میں جلوہ گر ہونے کے ساتھ ساتھ اب وہ ایشیا کی دس دلکش خواتین میں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کو ایشیا کی دسویں پرکشش خاتون کا یہ اعزاز برطانیہ میں ہونے والے ایک سالانہ سروے میں دیا گیا ہے۔

لندن کے اخبار ایسٹرن آئی کی جانب سے کیے جانے والے اس سروے میں لاکھوں افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ برٹش سروے میں ٹی وی اور فلم کی دنیا سے منسلک پچاس سے زائد ماڈلز اور اداکاراؤں کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے ٹاپ ٹین خواتین کو چنا گیا، ایشیا کی پرکشش خواتین میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلے نمبر پر ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف، دپیکا پڈکون، کرینا کپور، سونم کپور بھی دس دلکش خواتین میں شامل ہیں۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top