تازہ ترین
لاہور: تین روزہ غزل فیسٹیول کا آخری روز نوجوان گلوکاروں کی شاندار گائیکی

لاہور: تین روزہ غزل فیسٹیول کا آخری روز نوجوان گلوکاروں کی شاندار گائیکی

لاہور: (16 جولائی 2017) لاہور میں جاری تین روزہ غزل فیسٹول کے آخری روز نوجوان گلوکاروں نے نامور غزل گائیکوں اور شعرا اکرام کا کلام سناکر خوب داد سمیٹی۔ محفل غزل میں اہل ذوق کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

غزل ایک مقبول ترین صنفِ شاعری ہے جو گنگنانے اور سننے والے دونوں کے ذوق کی عکاس ہوتی ہے۔ الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں جاری تین روزہ غزل فیسٹیول کے آخری روز غزل گائیک عبدالرؤف کی خوب صورت آواز سماعتوں میں رس گھولتی رہی۔

نوجوان گلوکارہ سحر منہاس نےغزل گائیکی میں منفرد پہچان رکھنے والی گلوکارہ فریدہ خانم کی گائی ہوئی غزل کو پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

موسیقی کی دم توڑتی صنف کی بقا کے لیے جاری تین روزہ غزل فیسٹیول میں پٹیالہ گھرانے سمیت پندرہ سے زائد کلاسیکل گلوکاروں نے موسیقی کے شائق افراد کو محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

زکوٹا جن کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور

رجنی کانتھ کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی

Comments are closed.

Scroll To Top