تازہ ترین
وزیرخارجہ اقوام متحدہ کےاجلاس میں شرکت کیلئےآج نیویارک روانہ ہوں گے

وزیرخارجہ اقوام متحدہ کےاجلاس میں شرکت کیلئےآج نیویارک روانہ ہوں گے

اسلام آباد: (14 ستمبر 2017) وزیرخارجہ خواجہ آصف اقوام متحدہ کےاجلاس میں شرکت کیلئےآج نیویارک روانہ ہوں گے۔کہتےہیں افغان مسئلے کا فوجی حل مزید پیچیدگیاں پیداکرےگا۔افغانستان میں دہشتگردی سے متاثر ہونے والے مسئلے کا حل ڈھونڈیں۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ امریکانے واضح کیاہے کہ افغانستان میں بھارت کا کوئی سیاسی کردار نہیں۔ افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری کا مقصد خیر خواہی نہیں۔ سلامتی کونسل کے سامنے یہ معاملہ رکھا جائےگا۔افغان مسئلے پر وزیراعظم کو بریف کرچکےہیں۔ انہوں نےکہاکہ افغانستان کے موقف پر توقعات سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نےکابل دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے گزشتہ دنوں  چین اور ترکی کا دورہ کیا۔ ترکی کے ایک روزہ دورہ  میں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم بنیالی یلدرم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔ بنیالی یلدرم کا مزید کہنا تھا کہ 60 ہزار پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قیمتی جانیں گنوائی ہیں، عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے۔

ترک صدر سے وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور مختلف بین الاقوامی امور پر بات کی گئی تھی۔

دورہ بیجنگ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال اور قابل تقلید ہے اور پاکستان ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اس کے علاوہ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی فورم پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور اس کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن افغانستان ، چین اور پاکستان سمیت خطے کے مفاد میں ہے ،افغان مسئلے کا حل امن سے منسلک ہے ، بدلتی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں چین اور پاکستان ساتھ کھڑے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ان کے ہمراہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف اور چینی ہم منصب کی ملاقات میں خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ آصف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کرے: خواجہ آصف

Comments are closed.

Scroll To Top