تازہ ترین
کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: (17 جولائی 2017) کراچی کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک۔

کراچی کورنگی میں تین ڈاکو دودھ کی دوکان پر ڈکیتی کی نیت سے دکان میں داخل ہونے پر مالک کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دودھ کی دکان پر موجود خریدار گولیوں کا نشانہ بن گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام یعقوب معلوم ہوا ہے۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان میں دہشتگردی کی گھناؤنی کوشش ناکام

سیہون شریف: پنہور برادری کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم،15افراد زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top