تازہ ترین
کراچی: جرگے کے حکم پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

کراچی: جرگے کے حکم پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

کراچی :(13ستمبر،2017) ابراہیم حیدری کراچی میں جرگےکےفیصلے پر محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔ مقتولین کے والد اور چچا کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ جرگے کا سربراہ تاحال فرار ہے۔ عدالت کے حکم پرقبرکشائی کر کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

کراچی میں بھی جرگہ کے حکم پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا لرزہ خیزواقعہ پیش آیا۔نوبیاہتا جوڑے کو کرنٹ لگا کر مار دیا گیا۔دوہرے قتل کی واردات ابراہیم حیدری علی محمد گوٹھ میں ہوئی۔ایک مہینے میں پولیس نے پورا کیس حل کرلیا۔ مہمند ایجنسی کے غنی الرحمان اورلڑکی بخت بجا نے شادی کے لئے چودہ اگست کوگھرچھوڑدیا۔ جس پرجرگہ بلایاگیا اوردونوں کو قتل کرنے کاحکم سنا دیا گیا۔ پولیس کا کہناہےجرگے کے حکم پرپندرہ اگست کولڑکی کے والد حکمت خان نے لڑکے غنی الرحمان کوباقاعدہ شادی کی تقریب کرنے کا بہانہ کرکے گھرواپس بلایا،اسی رات لڑکے اوراگلے دن سولہ اگست کولڑکی کو کرنٹ لگاکرقتل کردیا گیا۔دوہرے قتل کوکرنٹ لگنے کا اتفاقی حادثہ قراردے کرلاشیں لانڈھی کے مولامدد قبرستان میں دفنادی گئیں۔

گورکن نے پولیس کوآگاہ کیا توقتل کی واردات میں شریک لڑکی کے چچازادخطاب کوحراست میں لے کرپوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے لڑکے کے والد محمد افضل اور چچا شیر افضل جبکہ لڑکی کے والد حکمت خان کوبھی گرفتارکرلیا۔گرفتاریوں کے بعد آج مجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس سرجن ڈاکٹراعجازکھوکھرکی نگرانی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے قبرکشائی کرکے لڑکی اور لڑکے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا اورکچھ اجزاکیمیائی تجزیے کے لئے لیبارٹری بھیج دیئے۔ تھانہ ابراہیم حیدری میں درج مقدمے کی تفتیش شاہ لطیف تھانے منتقل کردی گئی ہے۔ دونوں خاندانوں کے ملزمان گرفتارہیں جبکہ جرگے کے سربراہ سرتاج کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم راولپنڈی روانہ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: دوہرے قتل میں ملوث جرگہ کے 2 افراد گرفتار

پشاور: بڈھ بیر میں مصالحتی جرگہ کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top