تازہ ترین
کراچی: فیشن شومیں موسم سرماکےملبوسات توجہ کا مرکز

کراچی: فیشن شومیں موسم سرماکےملبوسات توجہ کا مرکز

کراچی: (13 ستمبر 2017) کراچی میں فیشن کا تین روزہ رنگا رنگ میلہ شروع ہوگیا۔منفردایونٹ میں نامورڈیزائینرزموسم سرماکو مدنظررکھتےہوئےاپنےملبوسات کاشوکیس کررہےہیں۔

فیشن پاکستان ویک کا پہلا دن جس میں چھ نامور ڈیزائینرز نے اپنی کلکشین کا شوکیس کیا۔ کلکیشن کو موسم سرما اور شادی بیاہ کے سیزن کے لحاظ سے ڈیزائین کیا گیا۔ پارٹی وئیر اور برائیڈل ملبوسات نے شرکاء توجہ خوب سمیٹی۔ ڈیزائینرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے جدید کٹز کے ساتھ روایت کے امتزاج کو بھی کیا ہے شامل۔

فیشن ویک کے پہلے روز خواتین کے ملبوسات میں نیٹ، سلک، اورگینزہ اور شیفون کا کلیکشن ڈسپلے کیا گیا جبکہ سولڈ کلرز کے پیراہن بھی نمایاں رہے۔ تین روز تک جاری رہنے والے ونٹر فیسٹیول میں جدید اور روایتی ملبوسات کے علاوہ میک اپ ہیر اسٹائل اور جیولری کے ٹرینڈر کو بھی شوکیس کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: عدالت نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا

زرین خان کو خوف سے نجات مل گئی

Comments are closed.

Scroll To Top