تازہ ترین
ارما کی فلوریڈا کے بعد جارجیا، الاباما اور جنوبی کیرولینا میں تباہ کاریاں

ارما کی فلوریڈا کے بعد جارجیا، الاباما اور جنوبی کیرولینا میں تباہ کاریاں

فلوریڈا: (13 ستمبر 2017) سمندری طوفان ارما نے امریکی ریاست فلوریڈا کے بعد جارجیا، الاباما اور جنوبی کیرولینا میں تباہی مچادی ہے۔ حادثات اور گھر گرنے سے امریکا میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد باون ہوگئی ہے۔ ریاست فلوریڈا میں ارنا کی تباہ کاریوں کے بعد صفائی کا کام جاری ہے اور لوگوں کی واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔

سمندری طوفان ارما فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد چار سے ایک پر آ گیا ہے۔ تیز ہواؤں اور بارش نے ریاست جارجیا، الاباما اور جنوبی کیرولینا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی ہے۔ تیز ہوا سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور لاتعداد درخت جڑسے اکھڑ گئے۔ ریاست فلوریڈا میں چھ افراد اور ریاست جارجیا میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح امریکا میں ارما طوفان سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ کیوبیا میں دس اور کیریبین میں چونتیس افراد جان سےگئے۔

امریکا کی چاروں ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، الاباما اورجنوبی کیرولینا میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جزائر فلوریڈا کیز کے رہائشیوں کوواپس آنے کی اجازت دے دی گئی اور صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ میامی ائیرپورٹ بھی کھول دیا گیا۔ فلوریڈا سمیت چاروں ریاستوں میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ حکام بجلی بحالی کے کام مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ: ارما طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی، 32 لاکھ مکانات بجلی سے محروم

ارماطوفان فلوریڈا سے ٹکرا گیا،پولیس اہلکار سمیت 3 افرادہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top