تازہ ترین
سیز فائر کی خلاف ورزیاں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

سیز فائر کی خلاف ورزیاں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے ہڑپال سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آج پھر طلب کیا۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی ہٹ دھرمی کی انتہا دیکھئے
کہ رواں ہفتے تین بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی کے باجود بھارت باز نہیں آیا اور سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دفتر خارجہ نے ہڑپال سیکٹر مین بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پھر طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں اور بلااشتعال کا سلسلہ فوری بند کرے۔

ہڑپال سیکٹر میں بھارتی جارحیت سے ایک پاکستانی شہری محمد شریف شہید ہوا جبکہ ہڑپال، جندروٹ، نکھیال اور کیرالہ سیکٹر میں
بھی بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ چار زخمی ہوئے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top